ویزا فراڈ روکنے کیلئے امریکہ نے آن لائن ویزا فراڈ ٹِپ پورٹیل لانچ کر دیا

Sep 24, 2026 | 18:37:PM
 ویزا فراڈ روکنے کیلئے امریکہ نے آن لائن ویزا فراڈ ٹِپ پورٹیل لانچ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)   امریکہ کے ستیٹ ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن ویزا فراڈ ٹِپ پورٹل کا آغاز کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں امریکہ کے سفارتخانہ نے ایک بیان میں بتایا کہ اس آن لائن ٹِپ پورٹل کے ذریعے لوگ  ویزا فراڈ اور ویزا کے غلط استعمال سے متعلق معلومات فراہم کر سکتے ہیں

صدر ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے دوران شناخت شدہ، کارروائی کا سامنا کرنے والے  ہزاروں  ویزا فراڈ  کے معاملات سامنے آئے اور  فراڈ مین ملوث  بہت سے افراد کے بارے میں معلومات وصول ہوئیں۔ یہ معلومات عوام کی جانب سے دی گئی شکایات کے ذریعے سامنے آئیں

نیا آن لائن نظام عوام کو مشتبہ ویزا فراڈ سے متعلق اہم معلومات آسان اور قابلِ اعتماد طریقے سے جمع کرانے کی سہولت فراہم کرے گا۔ 

اس سسٹم کا مقصد ایسے افراد کی کوششوں کو روکنا ہے جو جعلی ذرائع یا غیر قانونی مقاصد کے لیے امریکہ کا سفر کرنا چاہتے ہیں۔

 ویزا فراڈ میں جعلی یا تبدیل شدہ دستاویزات کا استعمال، جعلی سفری منصوبے شامل ہو سکتے ہیں۔

، ویزا فراڈ میں دلالوں کے ذریعے جعلی شادیوں کا انتظام، فرضی یا جعلی کمپنیوں کا استعمال شامل ہو سکتے ہیں۔

 ویزا فراڈ میں جعلی ملازمتوں یا ملازمتوں کی جعلی پیشکش تیار کرنا اور سیاحتی تولد یعنی بچے کی پیدائش کے لئے امریکہ کا سفر یا اس کی سہولت کاری کی کوشش کرنا بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

 ویزا فراڈ صرف امریکی حکومت کو دھوکا دینے تک محدود نہیں بلکہ امریکی معاشروں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ یہ امریکہ کی معیشت اور امریکی کارکنوں کو  بھی متاثر کرتا ہے۔
  یہ بھی پڑھیں:  ناکام ڈرون دراندازی کا سخت جواب، پاکستان کے افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے 
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، ویزا فراڈ امریکی قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ اس لئے اس کو روکنے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ 

امریکی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ان ممکنہ کارروائیوں میں ویزا منسوخی، فراڈ کے معاملات کو مزید قانونی تفتیش کے لیے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھیجنا شامل ہے۔

جن افراد کے پاس مشتبہ امریکی ویزا فراڈ یا ویزا کے غلط استعمال سے متعلق معلومات ہیں، انہیں محکمہ خارجہ کے آن لائن پورٹل پر رپورٹ کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔