چین:چہرے سے کمائی کا نیا طریقہ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چین میں اے آئی کی تیزی سے بڑھتی صنعت نے عام لوگوں کے لیے آمدنی کا ایک نیا راستہ کھول دیا ہے۔
لوگ اب اپنی شکل و صورت یا ڈیجیٹل شناخت کو اے آئی سے تیار ہونے والے ڈراموں، اشتہارات اور ویڈیو گیمز کے لیے لائسنس پر دے رہے ہیں۔
اس نئے رجحان نے چہرے کی قیمت، آمدنی، رضامندی اور اپنی شناخت پر اختیار جیسے اہم سوالات بھی پیدا کر دیے ہیں۔
تصور کیجیے کہ آپ کام کیے بغیر بھی اپنے چہرے سے پیسے کما رہے ہوں، چین میں یہ خیال اب عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔
مختلف پلیٹ فارمز عام لوگوں کو اے آئی سے تیار ہونے والے مختصر ڈراموں، اشتہارات اور گیمز کے پروڈیوسرز سے جوڑ رہے ہیں۔
پروڈیوسرز کسی شخص کی شکل کو اپنے ڈیجیٹل کردار کے لیے استعمال کرنے کا حق حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:بغیر پائلٹ مسافر طیارے نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی
چینی اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق، جو طریقہ پہلے فلم اور ٹیلی وژن کی صنعت سے وابستہ محدود حلقوں اور چیٹ گروپس تک رہا تھا۔
وہ اپریل کے بعد عوامی پلیٹ فارمز پر زیادہ نمایاں ہونا شروع ہوا۔ یوں ایک ایسی چیز جو عام طور پر انسان کی ذاتی شناخت کا حصہ سمجھی جاتی ہے۔
یعنی چہرہ، اب ممکنہ طور پر اضافی آمدنی کا ذریعہ بن رہا ہے۔
چہرہ کرائے پر دینے کا طریقہ بھی نسبتاً آسان بتایا جاتا ہے، افراد ایسے پلیٹ فارمز پر رجسٹریشن کراتے ہیں۔
اپنی شناخت کی تصدیق مکمل کرتے ہیں اور ایک ڈیجیٹل اداکار کا پروفائل بناتے ہیں۔
اس کے بعد پروڈیوسرز ان پروفائلز میں موجود چہروں کو دیکھ کر اے آئی سے تیار کیے جانے والے کرداروں کے لیے مناسب چہرے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔