بغیر پائلٹ مسافر طیارے نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بغیر پائلٹ کے مسافر طیارے نے امریکا بھر کی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔
جوبی ایوی ایشن نامی کمپنی کے سنگل انجن سیسنا کاروان نے امریکا بھر میں بغیر پائلٹ کے پرواز کی آزمائش کو کامیابی سے مکمل کیا ہے۔
جوبی ایوی ایشن کے بانی اور چیف ایگزیکٹو جو بین بیورٹ کے مطابق امریکا بھر کا یہ سفر ایوی ایشن کے نئے عہد کی پہلی جھلک ہے،اس کمپنی کا یہ طیارہ 7 ستمبر کو کیلیفورنیا سے روانہ ہوا اور امریکا بھر میں 3199 میل تک بغیر کسی انسانی پائلٹ کی معاونت کے پرواز کی، اس طیارے کے روٹ کے لیے خودکار پروگرامنگ کو استعمال کیا گیا۔
امریکا بھر کی پرواز کے دوران طیارے کو متعدد مقامات پر روکا گیا جبکہ ایوی ایشن مشین نے مسلسل سفری رکاوٹوں کی مانیٹرنگ کی، کمپنی کے مطابق طیارے نے اپنی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کی۔
یہ بھی پڑھیں:ہر بچے کو پولیو سے محفوظ بنانا قومی ذمہ داری ہے؛ عائشہ رضا فاروق
کمپنی کا کہناہے کہ خودکار پروازوں سے دور دراز واقع علاقوں کو مرکزی خطوں سے جوڑنے میں مدد ملے گی، اس طرح کی پروازوں سے قدرتی آفات پر برق رفتاری سے ردعمل دینے میں مدد ملے گی۔