2027 میں کیا ہوگا؟ حیران کن پیشگوئی سامنے آ گئی

Sep 22, 2026 | 10:39:AM
2027 میں کیا ہوگا؟ حیران کن پیشگوئی سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) آنے والا سال 2027 کیسا ہوگا ؟ اس حوالے سے حیران کن اورخطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی ۔
 2027 کے حوالے سے سامنے آنےوالی پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ بحر الکاہل میں طاقتور شکل اختیار کرنے والا موسمیاتی نظام ’’ایل نینو‘‘ اب ’’سپر ایل نینو ‘‘ میں تبدیل ہو رہا ہے  جو پوری دنیا کے موسم کو تبدیل کر رہا ہے۔
 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہر 2 سے 7 سال کے دوران بننے والا موسمیاتی نظام ’’ایل نینو‘ ‘وسطی اور مشرقی بحرالکاہل میں سمندروں کے پانی کے درجہ حرارت میں اضافے کا باعث بنتا ہے،اس سال کا’’ایل نینو ‘‘ پانی کی سطح کے درجہ حرارت میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ اضافے کے باعث جون میں بننا شروع ہوا تھا، اس موسمیاتی نظام کی اوسطاً عمر ڈیڑھ سال یا 18 مہینے کی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ یہ موسمیاتی نظام اب ایک طاقتور شکل اختیار کر کے ’’سپر ایل نینو‘‘ میں تبدیل ہو چکا ہے، اگلے سال 2027 کے شروع میں’ ’ سپر ایل نینو‘‘ اپنی طاقت کے عروج پر ہونے کا اندیشہ ہے اور یہ بھی خطرہ ہے کہ یہ اب تک کے سب سے طاقتور ’’ سپر ایل نینو‘‘ میں سے ایک ہوگا۔
دوسری جانب امریکی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ’’ سپر ایل نینو‘‘ کے تحت ایک طرف مشرقی افریقا اور جنوبی امریکا میں انتہائی شدید بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ دوسری طرف اسی موسمیاتی سسٹم کی وجہ سے جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا میں شدید خشک سالی کا خطرہ ہے،اسی ایل نینو کا شکار رواں برس بھارت اور پاکستان رہے جہاں مون سون کی بارشیں توقع سے کم رہی ہیں۔
بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یکم جون سے 9 ستمبر کے دوران ہونے والی بارشیں بھارت کی اوسط بارشوں سے 15 فیصد کم رہی ہے، ایل نینو سے کہیں زیادہ بارشیں، کہیں سیلاب اور کہیں خشک سالی ہوتی ہے، اس کے ضمنی اثرات فصلوں کا متاثر ہونا ہوتا ہے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ ایل نینو 2027 ختم ہوتے ہوتے کم از کم 49 ملین مزید افراد کو بھوک کی طرف دھکیل سکتا ہے یعنی 45 ملکوں میں بھوک سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد 225 ملین سے بڑھ کر 274 ملین ہو سکتی ہے،اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے مطابق مکئی، چاول اور بارش پر منحصر دیگر فصلوں کو سب سے زیادہ خطرات ایل نینو سے لاحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بغیر پائلٹ مسافر طیارے نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی
عالمی موسمیاتی تنظیم نے پیشگوئی کی ہے کہ ستمبر سے نومبر کے دوران دنیا میں تقریباً ہر جگہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا، 86 فیصد امکان ہے کہ اب سے لے کر 2030 کے درمیان کوئی ایک سال ریکارڈ پر گرم ترین سال کے طور پر 2024 کو پیچھے چھوڑ دے گا، ماہرین موسمیات کے مطابق 2027 ریکارڈ توڑ گرم سال ثابت ہوسکتا ہے۔