آج کہاں کہاں بادل برسیں گے، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوسی آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ثمرہ فاطمہ،حاشر وڑائچ،بسیم افتخار)لاہور اور اسلام آباد میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے اور گرمی کی شدت 47 ڈگری تک محسوس کیے جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بارش کا امکان نہیں، موسم گرم اور خشک رہے گا۔ باغات کے شہر کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 جبکہ کم سے کم 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
اسلام آباد میں بھی موسم گرم اور خشک ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
وفاقی دارالحکومت کے درجہ حرارت میں گزشتہ روز کی نسبت ایک ڈگری کمی ریکارڈ کی گئی،اسلام آباد میں دن بھر 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیا بحران ، بحری جہازوں کی قلت،آئل ٹینکرز کے کرائے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر بارش متوقع ہے۔
دوسری جانب کراچی میں شدید گرمی کی صورتحال برقرار ہے، آج پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، گزشتہ روز شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل تک ہیٹ ویو جیسی صورتحال محسوس کی جائے گی، جبکہ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ گرمی کی شدت 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہوگی۔
کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس کی کیفیت برقرار ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:قوم کی غیر متزلزل حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گرمی کی شدت 32 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جا رہی ہے، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔