محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار (رات) موسم کی صورتحال ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنےتاہم بالائی خیبر پختونخوا ،خطہ پوٹھو ہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پیرکے روزموسم کی صورتحال کے حوالے سے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھو ہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب ، مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کاقوی امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ۔تاہم دیر ،سوات،کوہستان، بٹگرام، نوشہرہ، پشاور، صوابی، ابیٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور ، مالاکنڈ ،کوہاٹ،پارا چناراور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم ، چکوال ، اٹک ، ناروال، سیالکوٹ، گجرات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہو اؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم بالائی خیبرپختونخوا ،خطہ پوٹھوہار، گڑھی دوپٹہ اور بابوسر میں چند مقامات پر تیز ہو اؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 12، پاراچنار 08، مالم جبہ ، باچا خان ایئرپورٹ 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 11، پنجاب :اسلام آباد(زیروپوئینٹ 09، سید پور 06)، مری 02، چکوال01، گلگت بلتستان: بابوسر میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین، دادو 43اور نوکنڈی میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : وائرل ویڈیو کا اثر؛ بچیوں اور ٹیچر عورتوں کو گاڑی میں بٹھانے کی روزانہ کوششیں کرنے والا حوالات میں پہنچ گیا