محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

Aug 22, 2026 | 18:41:PM
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے  موسم کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے ملک کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ  (رات) موسم  کی   صورتحال بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان ، خیبرپختونخوا  اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران  چند مقامات پرموسلادھار بارش کی بھی توقع ہے،ملک کے  دیگر علاقوں میں موسم گرم   اور مرطوب  رہے گا۔       
اتوار  کے روزموسم کی   صورتحال کے حوالے سے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ  پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان ،  خیبرپختونخوا  اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران  چند مقامات پرموسلادھار بارش کی بھی توقع ہے،ملک کے  دیگر علاقوں میں موسم گرم   اور مرطوب  رہے گا۔       
محکمہ موسمیات نے انتباہ کرتے ہوئے آج موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد،راولپنڈی، مردان، صوابی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور  کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا  جبکہ  کشمیر ،   مری، گلیات  کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا  بھی خطرہ ظاہر کیاہے،خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کابھی خدشہ ہے۔
  اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے  کے علاوہ  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ   مزید بارش  کا امکان ہے،اس دوران  موسلادھار  بارش کی بھی توقع ہے، دیر،سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ ،چترال، بٹگرام، بونیر ،خیبر،  باجوڑ، مہمند، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،   مردان،صوابی،  نوشہرہ،پشاور،ہنگو،اورکزئی، کرم ،  کوہاٹ،  کرک، بنوں  ، ٹانک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران  چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ 
پنجاب کے راولپنڈی،مری، گلیات،  اٹک،چکوال ، گجرات،  جہلم، منگلا ، گوجرانوالہ،حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین،   سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخوپورہ  اور اوکاڑہ ، فیصل آباد ،   سرگودھا، جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،   میانوالی، لیہ ، بھکر،خوشاب،   نور پور تھل ، ملتان،چنیوٹ  اور ڈی جی خان  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اس دوران  چند مقامات پرموسلادھار بارش  کی بھی تو قع  ہے،صوبہ کے دیگر اضلاع میں  موسم گرم اور مرطوب  رہنے کا امکان ہے۔    
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ   ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔     
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے تا ہم  شام/رات میں موسیٰ خیل،  ژوب،  خضدار، بارکھان  اور گردونواح  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے۔   
  کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود ر ہنے   کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش    جبکہ کشمیر میں     موسلادھار بارش کی توقع ہے۔    
گزشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران اسلام آباد ،خطہ پوٹھوہار ،شمال مشرقی  پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اس دوران  چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی  ہوئی۔

ملک کے  دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر)،   پنجاب: اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 51، گولڑہ 16، سیدپور 15، ایئرپورٹ 10، بوکرا 01)، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 45، سٹی 27)، نارووال 43، راولپنڈی (شمس آباد 20، نیو کٹاریان 10، چکلالہ 05، گوالمنڈی، کچہری 01)، منگلا 14، مری 08، گجرات 05، گوجرانوالہ 02، اٹک 01، کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 41، سٹی 24)، کوٹلی 01، خیبر پختونخوا: مالم جبہ 14، سیدو شریف 04، دیر 03، کالام، لوئر دیر 01، گلگت بلتستان: اسکردو 05اور استور میں 02  ریکارڈ  ہوئی۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی ،دالبندین46 اورسبی اور    دادو میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں   ؛ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پربانی کی فیملی اور پارٹی توہین عدالت کی مرتکب قرار پائی؛عطا تارڑ