کراچی میں یلو لائن بی آر ٹی منصوبہ جلد مکمل کیا جائے گا ، شرجیل میمن

Sep 16, 2026 | 12:44:PM
کراچی میں یلو لائن بی آر ٹی منصوبہ جلد مکمل کیا جائے گا ، شرجیل میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے یلو لائن بی آر ٹی کے بس ڈپو کی تعمیر کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ  نے  اہم اجلاس میں ہدایت جاری کر تے ہوئے کہا کہ جام صادق پل کے دوسرے حصے کا کام بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

شر جیل میمن نے ا علیٰ سطیٰ اجلاس میں یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے تعمیراتی کام کی رفتار اور پیش رفت کا جائزہ بھی لیا ہے۔

 شرجیل میمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  یلو لائن بی آر ٹی کراچی کے شہریوں کیلئے اہم ماس ٹرانزٹ منصوبہ ہے، تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔

ا ن کا کہنا تھا منصوبے کی تکمیل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں  اور یلو لائن ڈپو اور دیگر متعلقہ کاموں کی رفتار بھی بڑھائی جائے۔

ڈپو سمیت تمام بنیادی ڈھانچے کی تعمیر بروقت مکمل کرنا انتہائی ضروری ہے،اگر یہ وقت پر مکمل نہ ہوں تو پورا منصوبہ تاخیر کا شکار ہو جاتا ہے۔

شرجیل میمن نے یلو لائن منصوبے پر کام کرنے والی ٹیم کی صلاحیتوں میں اضا فہ کر نے اور متعلقہ اداروں، کنسلٹنٹس اور ماہرین میں مؤثر رابطہ کاری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کی پیش رفت کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کا حکم دیا اور منصوبے کی روزانہ پیشرفت سے متعلق رپورٹ پیش  کر نے کا حکم بھی دیا ہے۔

  ان کا مزید کہنا تھا کراچی میں یلو لائن بی آر ٹی    منصوبہ جلد مکمل کر لیا جائے گا  اور  شہریوں کو بہتر، جدید اور تیز رفتار سفری سہولیات فراہم  کی جائیں گی۔