پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 11 ہزار 6 سو عازمین کی بکنگ مکمل

Sep 16, 2026 | 15:50:PM
 پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 11 ہزار 6 سو عازمین کی بکنگ مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہدسپراء)وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 11 ہزار 6 سو عازمین کی بکنگ مکمل کر لی۔
پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت مزید 60 ہزار عازمین درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں،بکنگ نشستوں کی دستیابی تک یا 20 نومبر 2026 تک جاری رہے گی،حج پورٹل پر 25 منظم کمپنیوں کی جانب سے اکانومی، سٹینڈرڈ اور پریمیم حج پیکیج دستیاب ہیں،عازمین اپنی ضروریات کے مطابق پیکیج کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم ڈیلرز کا وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام پر عملدرآمد نہ کرنے کا اعلان
ترجمان وزارت مذہبی امور پاکستان کے مطابق منتظمین کے اکاؤنٹس میں حج واجبات کی مد میں 10 ارب روپے موصول ہوچکے ہیں،عازمین کی جانب سے 4 ارب روپے سے زائد رقم آن لائن طریقہ کار کے ذریعے جمع کرائی گئی،عازمین حج واجبات کی ادائیگی کے لیے صرف ’’پاک حج ایپ‘‘ یا ’’حج پورٹل‘‘ استعمال کریں۔