سونے کی پھراونچی اڑان،فی تولہ 7900روپے مہنگا

Sep 16, 2026 | 16:18:PM
 سونے کی پھراونچی اڑان،فی تولہ 7900روپے مہنگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)سونے کی قیمت میں آج بڑااضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 79 ڈالر مہنگا ہوکر 4347 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 7900 روپے مہنگاہونے کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے پرپہنچ گیا۔
دس گرام سونا 6773 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 92 ہزار6 روپے کاہوگیاجبکہ فی تولہ چاندی 140 روپے اضافے کے ساتھ 6942 روپے پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم ڈیلرز کا وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام پر عملدرآمد نہ کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ روزبین الاقوامی  بلین مارکیٹ میں سونے  کی فی اونس قیمت میں40 ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں عالمی قیمت 4268 ڈالر فی اونس ہو گئی تھی جبکہ مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 4000روپے کمی ہونے سے فی تولہ سونا 4 لاکھ 49 ہزار 336 روپے اور فی 10 گرام سونا 3429 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 85 ہزار 233 روپے کی سطح پر آ گیاتھا۔