ارب پتی ایلون مسک کا نیاگھر دیکھ کرسب حیران
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا نیا گھر دیکھ کر سب دنگ رہ گئے ہیں۔
ٹیسلا، اسپیس ایکس اور دیگر کمپنیوں کے مالک ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جو اس وقت 900 ارب ڈالرز کے مالک ہیں،تو یہ سوچا جاسکتا ہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص اس وقت کسی محل نما مکان میں قیام پذیر ہوں گے۔
مگر اب انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک ٹریلر میں منتقل ہوگئے ہیں۔
جی ہاں واقعی دنیا کے امیر ترین شخص عارضی طور پر ٹینیسی کے علاقے ممفس میں مقیم ہیں اور وہاں ان کی کمپنی ایکس اے آئی کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے ڈیٹا سینٹر کی تعمیر کی نگرانی کر رہے ہیں۔
انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران اپنے اس نئے گھر کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ 'میں آج یہاں اس جگہ سے آیا جہاں میں ممفس میں مقیم ہوں جو کہ ایک ائیر اسٹریم ٹریلر ہے'۔
انہوں نے کہا کہ وہ سفر کرنے کی بجائے نئے سرورز کے فرش پر سونا پسند کریں گے۔
ایلون مسک کی جانب سے ائیر اسٹریم ٹریلر میں رہائش حیران کن نہیں بلکہ خلائی تسخیر کے حوالے سے ان کے جنون سے جڑا ہے۔
مزید پڑھیں:امریکا: عمر رسیدہ جوڑے کو ایک غلطی نے بڑا انعام جتوا دیا
امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے اس طرح کے ٹریلر کو اپولو 11 کے خلا بازوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے لیے اس وقت استعمال کیا گیا جب وہ چاند کا سفر کرکے واپس آئے۔
اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو عام طور پر اپنے دفاتر میں سونے یا ان کے قریب رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
2022 میں ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) خریدنے کے بعد وہ کئی ماہ تک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے سان فرانسسکو میں واقع ہیڈ آفس میں سوتے رہے تھے۔
اسی طرح برسوں تک وہ ٹیکساس کے علاقے Boca Chica میں واقع 50 ہزار ڈالرز کرائے پر لیے جانے والے چھوٹے گھر میں مقیم رہے، جو کہ اسپیس ایکس کے مرکز اسٹار بیس سے قریب تھا۔
2020 میں ایلون مسک نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا تھا کہ ' میں نے اپنے تمام اثاثے فروخت کر دیے ہیں اور اب میری ملکیت میں کوئی گھر نہیں'۔
انہوں نے اس وقت ریاست کیلیفورنیا میں اپنے 7 گھروں کو لگ بھگ 13 کروڑ ڈالرز میں فروخت کر دیا تھا۔