صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اہم سمریز کی منظوری دیدی

Sep 16, 2026 | 09:53:AM
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اہم سمریز کی منظوری دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اہم سمریز کی منظوری دے دی۔
منظور شدہ سمریز میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج (لوک ورثہ) ترمیمی بل 2026، اسٹینڈرڈ ٹائم (تشریحِ حوالہ جات) ترمیمی بل 2026، آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی (AFIU) راولپنڈی کی ٹیبل آف آرگنائزیشن اینڈ ایکوپمنٹ میں نظرثانی اور ماحول دوست طریقے سے بحری جہازوں میں موجود مضر مواد کے انتظام سے متعلق بل 2026 کی منظوری شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدودکرنے کی قراردادمنظور
صدرِ مملکت نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی اسٹاف نرس رضیہ نورین کو تمغۂ شجاعت دینے کی منظوری بھی دی، جنہوں نے PIMS میں آتشزدگی کے واقعے کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر واحد زندہ بچنے والے بچے کو بحفاظت باہر نکالا۔