لاہورمیں 29 لاکھ گاڑیاں ای چالان ڈیفالٹر،کریک ڈاؤن کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سی ٹی اولاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
ٹریفک پولیس نے ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف ناکہ بندی کر کے کارروائیاں شروع کر دیں،اس حوالے سے ٹاپ100 گاڑیوں کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے، 10 گاڑیوں کے 03 سو سے زائد،307 گاڑیوں کو 02 سو سے زائد ای چالان پینڈنگ ہیں۔
سی ٹی اولاہورکے مطابق 04 ہزار سے زائد گاڑیوں کے 100 سے زائد ای چالان پینڈنگ ہیں،سو سے زائد ایسی گاڑیاں ہیں جہنوں نے دس بیس پچاس بار نہیں بلکہ سینکڑوں مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کیں،بیس سے زائد وائیلشنز پر ANPR کی مدد سے ای چالاننگ کی جارہی ہے۔
سی ٹی او لاہورکاکہناہے کہ ای چالان نادہندہ گاڑی کو فوری تھانے بند کروانے کا حکم دیاگیاہے جس کے لئے خصوصی ٹیمیں متحرک ہیں،ای چالان ڈیفالٹرز کو پولیس کی 14 اہم سروسز کی فراہمی بھی محدود کر دی گئی ہے،ان کوڈرائیونگ لائسنس سروسز،کریکٹر سرٹیفکیٹ اور ویریفکیشن سہولیات نہیں مل سکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اگرپیٹرول لیوی ختم نہیں کرتی تو مذاکرات ختم کردے؛حافظ نعیم الرحمن
سی ٹی اولاہور کے مطابق سیف سٹی، پولیس خدمت مراکز اور لائسنسنگ سسٹم کو آپس میں انٹیگریٹڈ کر دیا گیاہے،ای چالان سے بچنے کےلئے نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔