لیسکو کا اربوں کی لاگت سے سنگل فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹرز خریدنے کا فیصلہ

Sep 16, 2026 | 11:18:AM
 لیسکو کا اربوں کی لاگت سے سنگل فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹرز خریدنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہدسپراء)لیسکو نے اربوں کی لاگت سے سنگل فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹرز خریدنے کا فیصلہ  کرلیا۔
کمپنی نے 2لاکھ 97ہزار اے ایم آئی سنگل فیز میٹرز خریدنے کا عمل شروع کر دیا۔
لیسکو کو اے ایم آئی سنگل فیز میٹرز پر تقریباً 5 ارب کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گےاورصارفین کو نئے کنکشن کی بنیاد پر اے ایم آئی سمارٹ سنگل فیز میٹرز فراہم کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے والی خاتون کو ایک لاکھ روپیہ جرمانہ
نیپرا سے بجٹ منظور ہونے پر ڈیفیکٹو میٹرز کو بھی سمارٹ میٹرز سے تبدیل کیا جائے گا،لیسکو کے پاس اس وقت عام سٹیٹک میٹرز کا بھی بھاری سٹاک موجودہے اورمعمول کے سٹیٹک میٹرزکو خراب ،جلنے والے میٹرز کی جگہ نصب کیا جا رہا ہے۔