لیسکو کا اے ایم آئی سنگل فیز میٹرز کی تنصیب پر دوہرا معیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
( شاہد سپراء)لیسکو کا اے ایم آئی سمارٹ سنگل فیز میٹرز کی تنصیب پر دوہرہ معیار سامنے آ گیا۔
پنجاب حکومت کو سمارٹ جبکہ صارفین کو عام سٹیٹک میٹرز کا اجراء کر دیا گیا۔
لیسکو نے تقریباً 15 کروڑ روپے کی لاگت سے سرکاری میٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت مجموعی طور پر 8342 سنگل فیز اے ایم آئی سمارٹ نصب ہوں گے،لیسکو نے صارفین کو نیپرا سے بجٹ منظور نہ ہونے پر سمارٹ میٹرز نہیں دیئے۔
ناردرن سرکل میں سات سو اکاون، سینٹرل سرکل میںایک ہزار تین سو بانوے میٹرز تبدیل ہوں گے،ایسٹرن سرکل میں سات سو چودہ، اوکاڑہ سرکل میں ایک ہزار آٹھ سو گیارہ میٹرز تبدیل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری نرخ نظر انداز؛ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت جاری
ساؤتھ سرکل میں آٹھ سو ننانوے، شیخوپورہ میں سات سو اکیس،قصور سرکل میں ایک ہزار ایک سو پچانوے جبکہ ننکانہ صاحب میں آٹھ سو انسٹھ میٹرز تبدیل ہوں گے،