توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے والی خاتون کو ایک لاکھ روپیہ جرمانہ

Sep 16, 2026 | 11:10:AM
توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے والی خاتون کو ایک لاکھ روپیہ جرمانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے والی خاتون کو ایک لاکھ روپیہ جرمانہ ہوگیا۔
چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف بھی توہین عدالت درخواست دائر کی گئی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے غیر ضروری اور توہین درخواست میں غلطی پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے درخواست گزار خاتون کو عدالتی وقت ضائع کرنے پررخواست گزار خاتون کو ایک لاکھ روپیہ جرمانہ کردیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کی،پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد نوید شیخ اور اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر پیش ہوئے،درخواست گزار خاتون اشباء کامران عدالت کے روبرو پیش ہوئی۔
درخواست گزار خاتون نے کہاشروع میں آپ سے چھوٹی سی رہنمائی چائیے ، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاآپ دلائل دیں ، رہنمائی کیا عدالت نے دینی ہے؟
 درخواست گزار خاتون اشباء کامران نے کہاکیا آئین پاکستان یا سپریم کورٹ کا حکم ہر شہری پر لازم نہیں ، چیف جسٹس نے درخواست گزار خاتون سے مکالمہ کیاکہ کیا یہ دلائل ہیں؟ آپ دلائل دیں ،
درخواست گزار خاتون نے کہاکیا سپریم کورٹ کے احکامات عام شہریوں کے لئے نہیں ہیں ، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکیا یہ دلائل ہیں ؟
درخواست گزار خاتون اشباء کامران نے کہاکیا سپریم کورٹ کے احکامات اشرافیہ کے لئے نہیں ہیں، پیرہ نمبر نو سے گیارہ پر عمل درآمد نہیں ہورہا ،سپریم کورٹ کے آرڈر کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ، یوسف رضا گیلانی کو صرف عدالتی حکم عدولی پر ہٹایا گیا تھا ۔
درخواست گزار خاتون نے کہاکیا سپریم کورٹ کا آرڈر عام شہریوں پر اطلاق نہیں ہوتا ہے، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہاآپ توہین عدالت کیس میں یہاں آئی ہیں ، کیا آپ پٹیشن کا نمبر بتا سکتی ہیں جس پٹیشن کی بنیاد پر آپ نے توہین عدالت کی درخواست دائر چکی ہے وہ نمبر ٹھیک ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹیٹ بینک نے بینکاری شعبے کی ششماہی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
درخواست گزار خاتون پٹیشن کے نمبر میں غلطی بارے عدالت کو مطمئن نہ کرسکیں جس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکیوں نہ عدالتی وقت ضائع کرنے پر ایک لاکھ روپیہ جرمانہ جائے،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست گزار خاتون کو ایک لاکھ روپیہ جرمانہ کردیااورکہاآپ پہلے ایک لاکھ جرمانہ کروا کر آئیں ، پھر اسے سنیں گے۔
سائلہ اشبا کامران نے وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔