وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے نائب وزیر پبلک سکیورٹی گاوچی کی ملاقات

Sep 16, 2026 | 14:46:PM
وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے نائب وزیر پبلک سکیورٹی گاوچی کی ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے نائب وزیر پبلک سکیورٹی گاو چی نے ملاقات کی، جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات سے متعلق مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پولیس ٹریننگ ایکسچینج پروگرام اور جدید ٹیکنالوجی و آلات کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ چین نے پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سنٹر کے قیام میں تعاون پر بھی آمادگی ظاہر کی۔

چینی نائب وزیر پبلک سکیورٹی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور عزم کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:میدان میں ایسا منظر کہ امپائر بھی حیران، بیٹسمین کے آؤٹ ہونے کا انوکھا واقعہ

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ لا انفورسمنٹ سنٹر پاک چین دوستی کی ایک اور روشن علامت ہوگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چینی اے آئی بیسڈ ٹیکنالوجی اور آلات سے بہت مدد مل سکتی ہے، جبکہ پاکستان داخلی سلامتی سے متعلق تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔