میدان میں ایسا منظر کہ امپائر بھی حیران، بیٹسمین کے آؤٹ ہونے کا انوکھا واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر مقامی سطح کے ایک کرکٹ میچ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں باؤلر نے ایسی غیر معمولی گیند کرائی کہ بلے باز سمیت دیکھنے والے بھی چند لمحوں کے لیے سوچ میں پڑ گئے کہ آخر گیند گئی کہاں؟
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باؤلر نے گیند کو انتہائی اونچا پھینکا، جو ہوا میں ایک عجیب سا لوپ بنانے کے بعد اچانک تیزی سے ٹرن ہوئی،بلے باز نے شاٹ کھیلنے کی پوری کوشش کی مگر وہ پویلین لوٹ گیا۔
وکٹ گرتے ہی وکٹ کیپر اور دیگر فیلڈرز نے بھرپور جوش و خروش سے جشن منایا جبکہ ویڈیو دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین بھی اس گیند کی ’فنکاری‘ پر تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
کرکٹ کے شوقین افراد نے اس گیند کو یوزویندر چہل، انیل کمبلے اور متھیا مرلی دھرن کی اسپن کا دلچسپ امتزاج قرار دیا ہے یعنی ایک ہی گیند میں اتنی اسپن کہ بیٹسمین تو کیا، دیکھنے والا بھی لائن اور لینتھ بھول جائے۔
Crazy Dismissal
— Ravi (@ravimane53) September 16, 2026
Village cricket never fails to deliver ???? pic.twitter.com/a1c7vq8v0e
بعض صارفین نے ویڈیو میں ڈبل نو بال کی نشاندہی بھی کی جس نے اس دلچسپ واقعے کو مزید بحث کا موضوع بنا دیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ ناظرین نے اسے ’گاؤں کی کرکٹ‘ قرار دینے پر بھی اعتراض کیا کیونکہ گراؤنڈ نسبتاً منظم دکھائی دیتا ہے اور کھلاڑی بھی باقاعدہ کرکٹ کٹس میں نظر آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کے ستائے شہریوں پر ایک اور وار، مرغی اور انڈے سرکاری نرخ سے مہنگے فروخت
چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں مرتبہ دیکھی جانے والی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کرکٹ کے شائقین کے لیے تفریح کا ذریعہ بن گئی ہے۔