مہنگائی کے ستائے شہریوں پر ایک اور وار، مرغی اور انڈے سرکاری نرخ سے مہنگے فروخت

Sep 16, 2026 | 14:11:PM
مہنگائی کے ستائے شہریوں پر ایک اور وار، مرغی اور انڈے سرکاری نرخ سے مہنگے فروخت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فریحہ بتول)مہنگائی کے ستائے شہریوں پر ایک اور وار، مرغی اور انڈے بھی سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت ہونے لگے۔

برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 461 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں مرغی 520 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر زندہ مرغی کی قیمت 318 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں زندہ برائلر 399 روپے فی کلو تک فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اسی طرح فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 249 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں انڈے 300 روپے فی درجن تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے کے باوجود انہیں مقررہ قیمتوں پر چکن اور انڈوں کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع ،نوٹم جاری

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور مقررہ قیمتوں سے زائد وصولی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔