’’ٹی وی کاآسکر‘‘؛کامیڈی سیریز’’ویڈوز بے ‘‘نے 14 ایمی ایوارڈز جیت لیے

لاس اینجلس میں ہونیوالی رنگارنگ تقریب میں دی پٹ نے بہترین ڈراما سیریز سمیت 6 ایوارڈ ز اپنے نام کئے

Sep 16, 2026 | 13:27:PM
’’ٹی وی کاآسکر‘‘؛کامیڈی سیریز’’ویڈوز بے ‘‘نے 14 ایمی ایوارڈز جیت لیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دُنیا بھر میں فنکاروں کے اعتراف فن کیلئے انہیں ایوارڈزسے نوازا جاتاہے،جس طرح آسکرفلمی دُنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ ہے اسی طرح ایمی کوٹی وی کاآسکرکہاجاتاہے جس کا حصول ہرفن کار کا خواب ہوتاہے لیکن تعبیر کسی کسی کوہی ملتی ہے ،جو فنکار بھی ایمی ایوارڈ حاصل کرلیتاہے اس کے فن کی پختگی اور بلندی پرگویا مُہر تصدیق ثبت ہوجاتی ہے۔


لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی رنگوں اورخوشبوئوں سے سجی رنگارنگ تقریب میں ہالی ووڈ سٹارز کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیے ،تقریب میں ہالی ووڈ کامیڈی سیریز’ ’ویڈوز بے ‘‘ کا راج رہا جس نے بہترین سیریز سمیت ریکارڈ 14 ایوارڈز جیت لیے،’’دی پٹ‘‘نے بہترین ڈراما سیریز سمیت 6 ایوارڈ ز اپنے نام کر لیے۔

یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ نے بچوں سے متعلق متنازع بیان پر معافی مانگ لی
بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ کیٹ فلائن کو مل گیا،سٹیفن روٹ نےبہترین معاون اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا، ہیرو مورائی نے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا،اداکار نوح وائل نے مسلسل دوسری بار بہترین اداکار کا ایمی ایوارڈ جیتا۔


جین اسمارٹ نے بہترین کامیڈی اداکارہ کا ایمی ایوارڈ پانچویں بار جیت کر تاریخ رقم کردی۔