ضلعی انتظامیہ دودھ، دہی سرکاری نرخ پر فروخت کرانے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ اور دہی کے سرکاری نرخ مقرر کیے جانے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں شہریوں کو مہنگے داموں خریداری پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے، جس پر شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لٹر مقرر کر رکھی ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں دودھ 220 سے 240 روپے فی لٹر تک فروخت ہو رہا ہے۔
اس طرح سرکاری نرخ کے مقابلے میں شہریوں سے دودھ کی فی لٹر قیمت میں 50 سے 70 روپے زائد وصول کیے جا رہے ہیں۔
اسی طرح ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دہی کی سرکاری قیمت 190 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، لیکن مارکیٹ میں دہی 240 سے 260 روپے فی کلو میں فروخت ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
مزید پڑھیں:سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ
شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے جاری کرنے کے باوجود اگر ان پر عملدرآمد نہیں کروایا جائے تو قیمتیں مقرر کرنے کا مقصد ہی ختم ہو جاتا ہے۔
مہنگائی کے موجودہ دور میں دودھ اور دہی جیسی بنیادی اشیائے خورونوش کی سرکاری قیمتوں سے زائد پر فروخت سے عام شہریوں پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ اور دہی کے سرکاری ریٹس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
اوپن مارکیٹ میں زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور سرکاری نرخ نمایاں مقامات پر آویزاں کروائے جائیں تاکہ شہریوں کو مقررہ قیمت پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی ممکن ہو سکے۔