شادی تقریبات کی مانیٹرنگ ہو گی،حکم نامہ جاری

Sep 16, 2026 | 16:18:PM
شادی تقریبات کی مانیٹرنگ ہو گی،حکم نامہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طاہر جمیل)حکومت پنجاب نے  لاہور میں شادی کی تقریبات کی مانیٹرنگ کا نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر  نے شادی کی تقریبات کی نگرانی  کیلئےفوری اقدامات کی ہدایت کی ہے،تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پیرافورس کو شادی کی تقریبات کی آزادانہ چیکنگ کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب نے شادی ہالز میں اوقاتِ کار، ون ڈش کی خصوصی نگرانی  اور خلاف ورزی پر کا رروائی کر نے کی ہدایت جاری کی ہے۔

متعلقہ محکمو ں کی ہدایت کے مطابق خلاف ورزیوں کو باقاعدہ طور پر ریکارڈ کیا جائے گااور  قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

 مزید پڑہیں:سونے کی پھراونچی اڑان،فی تولہ 7900روپے مہنگا
اے ڈی سی انفورسمنٹ کاشف جلیل کو  لاہور ضلع کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے،فیلڈ ٹیمیں روزانہ اپنی رپورٹس اے ڈی سی انفورسمنٹ آفس کو جمع کرائیں گی۔

تمام متعلقہ محکمے فیلڈ ٹیموں کو ضرورت کے مطابق معاونت فراہم کریں گے،پنجاب میرج فنکشنز ایکٹ 2016 پر عملدرآمد یقینی بنانےکیلئے مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔