پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ؛ تحریری حکم نامہ جاری

Sep 12, 2026 | 11:33:AM
  پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ؛ تحریری حکم نامہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی )اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجربنچ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے احتجاج اور لانگ مارچ کیخلاف کیس کا 2صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
حکمنامے میں کہاگیاہے کہ خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے ایڈووکیٹ جنرلز کے دلائل مکمل ہو گئے،چیف سیکرٹری کے پی نے انڈر ٹیکنگ دی کہ کسی سیاسی اجتماع میں سرکاری وسائل استعمال نہیں ہوں گے، حکم نامے کے مطابق کیس کی آئندہ سماعت 14 ستمبر پیر کے روز صبح دس بجے ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
عدالت نے چیف سیکرٹری  اورآئی جی خیبرپختونخوا سے آئندہ سماعت پر بیان حلفی طلب کر لیا،حکمنامے کے مطابق ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد اور پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے، دیگر صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو حاضری کی ضرورت نہیں۔