فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی کمپنی کے وفد کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے رابرٹ بریٹ ویلیکویچ کی قیادت میں دفاعی اور اہم انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں خدمات فراہم کرنے والی امریکی کمپنی کے وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔
مسلح افوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی ٹیکنالوجی کے بدلتے رجحانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر دفاعی سازوسامان کی خریداری، پیداوار اور استعدادِ کار میں اضافے کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی سلامتی اور ملکی استحکام کو مضبوط بنانے میں تکنیکی جدت کی اہمیت پر زور دیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور روابط مزید فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کے ٹرانسفارمرز سے متعلق نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ