فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، وزیر داخلہ سکندر مومنی سے ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( احمد منصور)چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ ہیں۔
تہران میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات بھی ہوئی، ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں:پاور سیکٹر افسران کیلئے بڑا فیصلہ،مفت بجلی ختم
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کے سلسلے میں ایران پہنچے ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے حل کے لیے کوششوں کے فروغ پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔