بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کیس کی سماعت 3 ہفتوں کیلئے ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کیس کی سماعت 3 ہفتوں کیلئے ملتوی ہوگئی۔
سپریم کورٹ کے مطابق آئینی عدالت نے مقدمات کا ریکارڈ منگوا کر سماعت کیلئے فکس کرنے کا آرڈر دیا،مقدمات کو فکس کرنے کے آرڈر کے نتائج کیا ہوں گے،اٹارنی جنرل اس نکتے پر ہماری معاونت کریں، ایسا نہیں چاہتے کہ اعلیٰ ترین عدالتوں میں کوئی تضاد سامنے آئے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کہاکہ اعتماد اور روابط کا شدید فقدان چل رہا ہے،کہیں نہ کہیں کوئی غلط فہمی موجود ہے جس پراٹارنی جنرل نےکہامیں چیک کر لیتا ہوں۔
جسٹس شاہد وحید نے کہاکہ علاج سرکاری یا نجی ہسپتال میں ہوگا یہ نقطہ سائیڈ پر رکھ دیں،کیا ہمارے آرڈر کے باقی حصے پر عمل ہو رہا ہے،کیا ملاقاتیں اور بچوں سے بات کرائی گئی،سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا،عدالت میں اپیلیں فوجداری مقدمہ اور توہین عدالت کی درخواستوں سے آئیں۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ؛ سول ایوارڈز سے متعلق درخواست خارج
سپریم کورٹ نے کہاکہ زیرالتوا مقدمات میں آگے کیسے بڑھا جائے اٹارنی جنرل معاونت کریں،اٹارنی جنرل نے کہاکہ سپریم کورٹ کا آرڈر اپنی جگہ موجود ہے۔