رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان اسد یوٹیوب چینل لانچ کرنے کیلئے تیار

Sep 15, 2026 | 13:16:PM
رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان اسد یوٹیوب چینل لانچ کرنے کیلئے تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان اسد نے سوشل میڈیا پر آزادانہ طور پر نئی شروعات کرنے کا فیصلہ کر لیا اور وہ جلد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے والی ہیں۔
ایمان کے بھائی عون شیخ نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن کا یوٹیوب چینل آئندہ ایک سے دو روز میں تیار ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے اپنے فالوورز سے ایمان کو بھی اسی طرح محبت اور سپورٹ دینے کی درخواست کی ہے۔

 ایمان اسد کو ماضی میں رجب بٹ کے فیملی ولاگز کے ذریعے خاصی مقبولیت حاصل ہوئی تھی، تاہم بعدازاں ان کی ویڈیوز میں موجودگی کم ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں:98 فیصد مرد دوستوں کے سامنے اپنی بیوی کا مذاق اُڑاتے ہیں: سنیتا مارشل

اب اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے ایمان پہلی مرتبہ اپنی پسند کے مطابق آزادانہ کانٹنٹ بنا سکیں گی۔

 چینل کے نام، پہلی ویڈیو اور کانٹینٹ کی نوعیت سے متعلق تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں۔