10 ستمبر آخری تاریخ ! بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین کیلئےاہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کے لیےمفت سم حاصل کرنے کی آخری تاریخ 10 ستمبر مقرر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی انتظامیہ نے تمام مستحق خواتین کے لیے مفت موبائل سمز کے حصول کے حوالے سے اہم ہدایت جاری کر دی ہے۔
بی آئی ایس پی حکام کے مطابق پروگرام سے مالی امداد حاصل کرنے والی خواتین کے لیے 10 ستمبر 2026ء تک اپنے قریب ترین بی آئی ایس پی دفتر سے مفت سم حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
مفت سم حاصل کرنے کی آخری تاریخ 10 ستمبر 2026ء مقرر کی گئی ہے۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ جن مستحق خواتین نے ابھی تک اپنی مفت ‘بے نظیر سم’ حاصل نہیں کی، ان کے اکاؤنٹس میں بے نظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی قسط کی رقم منتقل نہیں کی جا سکے گی۔
تمام مستحق خواتین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی سہ ماہی قسط کی بلا تعطل اور شفاف فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے آج ہی اپنے قریبی بی آئی ایس پی ( دفتر تشریف لے جائیں اور اپنی مفت سم حاصل کریں۔
حکام کا کہنا ہے کہ "سم حاصل کریں، رقم وصول کریں” کے اصول پر عمل کرتے ہوئے مستحقین جلد از جلد اپنے ڈیوائس کے ساتھ منسلک سم کی تصدیق اور وصولی کا عمل مکمل کریں۔