عمران خان سے کل جیل میں رفقاء کی ملاقات، فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی

Sep 16, 2026 | 19:22:PM
عمران خان سے کل جیل میں رفقاء کی ملاقات، فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی سے کل اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے رفقاء کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق فہرست میں سینیٹر مشتاق احمد خان، کلیم اللہ لونی اور نعیم اسلم گوندل کے نام شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا فہرست میں نصیر احمد ستی، محمد بلال انصاری اور شہلا نیازی بھی شامل ہیں، پی ٹی آئی کے نامزد رفقاء کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔

دوسری جانب راولپنڈی پولیس کی جانب سے ملاقات کے موقع پر سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جیل کے اطراف اور آمدورفت کے راستوں پر سکیورٹی کے حوالے سے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: