چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشیں؛محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Sep 17, 2026 | 09:53:AM
چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشیں؛محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مریم مظہر، احتشام کیانی)لاہور میں رات گئے بادل برس گئےجس سے موسم خوشگوارہوگیاجبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی بھی پیشگوئی کر دی۔
لاہورکے علاقوں گڑھی شاہو، دھرم پورہ، مغل پورہ، ہربنس پورہ، لال پل، فتح گڑھ، مسلم ٹاؤن، اچھرہ، جین مندر، چوبرجی، ملتان روڈ، ماڈل ٹاؤن، گرین ٹاؤن، کوٹ لکھپت، نشتر سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی توکہیں تیز بارش ریکارڈکی گئی،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کی بھی پیشگوئی کر دی ہے۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31اور کم سے کم 22 ڈگری سنٹی گریڈ ہوگا،شہر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی اورہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہوگا۔

لاہورمیں دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا آخری سپیل 17 ستمبر تک جاری رہے گا۔

واسا لاہور کی جانب سے بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ بارش اپر مال پر37.6 ملی میٹر ریکارڈکی گئی،تاج پورہ ایس ڈی او آفس میں 26.6 ،اقبال ٹاؤن ایس ڈی او آفس میں 25.4 ،شاد ی پورہ میں 23.4، لکشمی چوک میں 22.6 ،نشتر ٹاؤن ڈائریکٹر آفس میں 22.2 ،جوہر ٹاؤن ایس ڈی او آفس 21.6 ،تاج باغ ڈسپوزل میں 21.2 ،گارڈن ٹاؤن علی بلاک میں 21.6 ،چوک ناخدامیں 19.4 ، سمن آباد ایس ڈی او آفس میں 18.2 ،جیل روڈ پر17  اور واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر اقتدار میں بھی آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی ،بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہو گی،اسلام آباد میں آج بعض مقامات پر تیز بارش اور آندھی کے ساتھ گرج چمک متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی توقع ہے،ندی نالوں میں طغیانی کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کومحتاط رہنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد
محکمہ موسمیات کے مطابق 18 ستمبر تک بالائی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے،شہری بارش کے دوران ندی نالوں، انڈر پاسز اور نشیبی راستوں سے گزرنے میں احتیاط کریں۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،کوئٹہ: ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، شیرانی، ڈیرہ بگٹی، کوہلو اورخضدار میں بارش کا امکان ہے،کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اور قلات میں 28 ریکارڈکیاگیا،  زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 اور ژوب میں 32 ریکارڈکیاگیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ،تربت میں 43 ، نوکنڈی میں 41،چمن میں 35، بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر اور جیوانی میں32 ریکارڈکیاگیا۔