امریکی فیڈرل ریزرو نے بنیادی شرح سود میں اضافہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی فیڈرل ریزرو نے بنیادی شرح سود میں اضافہ کردیا۔
امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو نے شرح سود میں 25 بیسز پوائنٹ اضافہ کر دیا،امریکی فیڈرل ریزرو نے شرح سود 3.75 فیصد سے بڑھا کر 4 فیصد کردی۔
یہ 2023ء کے بعد شرح سود میں پہلا اضافہ ہے اور مشرق وسطیٰ کی جنگ سے متاثرہ امریکی معیشت کے لیے مالیاتی پالیسی میں نمایاں تبدیلی قرار دیا جارہا ہے، فیڈرل ریزرو کے مطابق شرح سود بڑھانے کا مقصد اخراجات میں کمی لانا اور مہنگائی کو بڑھنے سے روکنا ہے۔
اس فیصلے کے نتیجے میں امریکی شہریوں کے لیے قرض لینا مزید مہنگا ہوجائے گا جبکہ پہلے ہی گھر، گاڑی اور دیگر مہنگی اشیا خریدنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اس فیصلے کے بعد امریکی سٹاک مارکیٹ میں گراوٹ دیکھی گئی جبکہ 10 سالہ امریکی ٹریژری بانڈ کی پیداوار دوبارہ 2007 کی بلند ترین سطح سے اوپر چلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی اسلام آباد سے مانچسٹر کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
شرح سود میں اضافے سے امریکی معیشت پر مزید دباؤ پڑنے کا خدشہ ہے جو پہلے ہی کمزوری کے آثار دکھا رہی ہے، مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش معاشی ترقی کی رفتار کو متاثر کر سکتی ہے۔