امریکا کا روس اور ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ
امریکی ایوان نمائندگان میں روس اور ایران کے خلاف مزید پابندیوں کا بل منظورہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
ّ(24نیوز)امریکا نے روس اور ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ بنالیا۔
روس کے خلاف امریکی پابندیوں کا بل صدر ٹرمپ کے دستخط کیلئے وائٹ ہاؤس پہنچ گیا۔
امریکی ایوان نمائندگان میں روس اور ایران کے خلاف مزید پابندیوں کا بل منظورہوگیا،بل کے حق میں 262 ارکان نے ووٹ دیاجبکہ 159 نے بل کی مخالفت کی۔
قانون کے تحت روس کیخلاف بنیادی اور ثانوی پابندیاں عائد کرنے کی گنجائش ہوگی،پابندیوں کا ہدف روسی حکام، ارب پتی شخصیات، ان کے اہلخانہ، روسی بینک اور مالیاتی ادارے ہوں گے،اس کے علاوہ یوکرین جنگ میں روس کی معاونت کرنے والے غیر ملکی افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حوثیوں سے براہِ راست رابطے؛امریکی نائب صدر نےتصدیق کردی
رشیا اینڈ ایران ایکٹ 2026 نامی اس بل کو آنجہانی سینیٹر لنڈسے گراہم کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔