اداکاری کے بعد گلوکاری، اور اب۔۔۔ عثمان وزیر ہانیہ عامر کو باکسر بنا رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر نے باکسنگ کو بھی گلوکاری سمجھ لیا، "گلوکار" بننے کے بعد اب ہانیہ "باکسر" بن رہی ہیں۔ ان کو "باکسر" بنانے کے لئے گلگت کا باکسر عثمان وزیر ہانیہ کے ساتھ مسلسل مصروف ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آج کل ہانیہ اسلام آباد مین ایک نوجوان کے ساتھ دیکھی جا رہی ہین جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ان کو باکسنگ سکھا رہا ہے۔
ہانیہ کے قریبی ذرائع بتاتے ہیں کہ وہ باکسنگ کے متعق سیریس ہے اور عثمان وزیر سے تقریباً روزانہ باکسنگ کی ٹریننگ لے رہی ہے۔
گلگت کا نوجوان عثمان ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن ہے۔
آج کل وہ اپنی ٹریننگ کو چھوڑ کر ایک کوچ کا کردار ادا کر رہے ہین اور ہانیہ عامر کو باکسر بنانے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔
ہانیہ عامر اس سے پہلے اچانک "گلوکار" بن گئی تھیں۔ اب عثمان کو یقین ہے کہ وہ ہانیہ کو باکسر بنا کر ہی چھوڑین گے۔ اور پھر ہانیہ کا باکسنگ میچ بھی کروائیں گے۔
عثمان وزیر نے کسی ماہر ٹرینر کی طرح یہ بتایا کہ ہانیہ میں دراصل باکسنگ کا بڑا پوٹینشل ہے۔
ہانیہ کبھی باکسر بن سکے گی یا نہیں؛ اس بارے میں ان کے قریبی ذرائع کہہ رہے ہیں کہ فی الحال تو وہ تقریباً روزانہ ٹریننگ کے لئے عثمان کے ساتھ جا رہی ہیں۔
عثمان وزیر کہتے ہیں کہ ہانیہ عامر کی پہلی فائٹ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پرھیئے: مکہ مکرمہ کی جانب آنے والاحوثی ڈرون تباہ
عثمان وزیر کچھ بھی کہیں لیکن باکسنگ سے تعلق رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ ہانمیہ میں باکسنگ کا ٹیلنٹ کہیں نہیں ہے۔ باکسنگ سو فیسد نیچرل ٹیلنٹ ہے جسے کسی کا شوق پیدا نہیں کر سکتا ۔
شطرنج کی طرح باکسنگ بھی دنیا کے مشکل ترین کھیلوں میں سے ایک ہے، جہاں سخت مار کھانے کے باوجود کھڑا رہنے اور سیکنڈز میں پوزیشن بدلنے کا نیچرل ٹیلنٹ چاہیے ہوتا ہے۔ جو کہ صرف شوق یا سوشل میڈیا کی ریلز سے پیدا نہیں ہو سکتا۔
شوبز انڈسٹری کی خبروں کا ڈیٹا اکثر پی آر (PR) اور مارکیٹنگ سے بھرا ہوتا ہے، لیکن کھیل میں، خصوصاً باکسنگ کے ring میں یہ گلیمر کام نہیں آتا۔
پاکستان میں لڑکیوں کی باکسنگ صرف لیاری اور کوئٹہ تک محدود ہے۔ گوجرانوالہ اور لاہور جیسے سپورٹس لوونگ شہر بھی اب تک کوئی نمایاں فی میل باکسنگ ٹیلنٹ سامنے نہیں لا سکے۔