بھارتی بحری جہاز کی سپیشل اکنامک زون میں دراندازی اور پاکستان نیوی کے جہاز کو ٹکر، پاکستان کا احتجاج

Sep 16, 2026 | 22:20:PM
بھارتی بحری جہاز کی سپیشل اکنامک زون میں دراندازی اور پاکستان نیوی کے جہاز کو ٹکر، پاکستان کا احتجاج
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)   پاکستان نے  بھارتی بحری جہاز آئی این ایس کولکتہ کے بحیرہ عرب میں پاکستانی سپیشل اکنامک زون میں گھس جانے پر سخت احتجاج کیا ہے۔  کل منگل  15 ستمبر کو آئی این ایس کولکتہ نے خطرناک انداز میں رخ تبدیل کیا اور پی این ایس حنین سے ٹکرا گیا تھا۔ بھارتی بحری جہاز کی بلا اجازت پاکستان کی خصوصی سمندری حدود میں موجودگی ہی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تھی۔ 

آج اسلام  آباد میں فارن آفس نے یہ نوٹ کیا کہ  بھارتی بحری جہاز آئی این ایس کولکتہ نے پاکستان کی سمندری حدود میں اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ حرکات کیں۔ بھارتی بحری جہاز کی سرگرمیاں دوطرفہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ 

پاک بحریہ یکم ستمبر سے پاکستانی سپیشل اکنامک زون میں سی سپارک 26 مشقیں کر رہی ہے

7 ستمبر سے بھارتی بحری جہاز اور اس پر تعینات ہیلی کاپٹر پاک بحریہ کی مشقوں کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کرتے رہے۔

آئی این ایس کولکتہ نے پاک بحریہ کے جہازوں کے قریب خطرناک اور اشتعال انگیز حرکات کیں۔

بھارتی اقدامات معمول کی تعیناتی نہیں بلکہ 1991 کے دوطرفہ معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔

متعدد انتباہات کے باوجود بھارتی بحری جہاز نے غیر ذمہ دارانہ حرکات جاری رکھیں۔

15 ستمبر کو آئی این ایس کولکتہ نے خطرناک انداز میں رخ تبدیل کیا اور پی این ایس حنین سے ٹکرا گیا۔

پی این ایس حنین کی جانب سے بچاؤ کی کوشش کے باوجود بھارتی جہاز کے ساتھ رگڑ کا واقعہ پیش آیا۔

واقعے کے بعد آئی این ایس کولکتہ نے رفتار بڑھائی اور علاقے سے بھاگ نکلا۔

بھارتی بحری جہاز کا اقدام انتہائی اشتعال انگیز تھا اور سنگین بحران پیدا کر سکتا تھا۔

پاک بحریہ کے پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ طرز عمل نے صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکا۔

بھارتی بحریہ کی خلاف ورزیوں کو پاکستان انتہائی تشویش سے دیکھتا ہے۔

بھارت حقائق کو مسخ کرکے معاملے کو سفارتی سطح پر بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

بھارتی اقدامات علاقائی امن کو متاثر کرنے کی دانستہ کوشش کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:   حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں کے بعد جنگ خطرناک مرحلہ میں داخل ہو گئی، سعودی عرب کی حوثی ٹھکانوں پر ائیر سٹرائیکس 

 اسلام آباد میں  وزارتِ خارجہ کے حکام نے کہا ہے کہ دوبارہ ایسے واقعات کا اعادہ روکنے کے لیے بھارتی حکام فوری اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیئے:  ہم نے وزیر آباد میں "کرائے کا قاتل" پکڑا، سہیل آفریدی کا الزام ، پولیس نے کیا بتایا؟ 

پاکستان نے واضح کر دیا کہ مستقبل میں بھارتی اشتعال انگیزی کے سامنے موجودہ سطح کا ضبط یقینی نہیں سمجھا جاۓ ۔