وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے بین الاقوامی کمپنیوں وی ٹی ٹی آئی اور ہنی ویل یو او پی کے وفود کی ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) اسلام آباد میں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے بین الاقوامی کمپنیوں وی ٹی ٹی آئی اور ہنی ویل یو او پی کے وفود کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
وی ٹی ٹی آئی کی پاکستان میں انرجی اسٹوریج، بانڈڈ ویئر ہاؤس اور ایل پی جی اسٹوریج ٹرمینل میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
امریکی کمپنی ہنی ویل یو او پی کی پاکستان کی ریفائنری اپ گریڈیشن میں مزید سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ حکومت عوام کو صاف، قابل اعتماد اور سستی توانائی کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
علی پرویز ملک نے بتایا کہ حکومت شفاف اور منصفانہ قیمتوں کے نظام پر یقین رکھتی ہے۔
امریکی کمپنی کے وفد کے سربراہ نے بتایا کہ موجودہ وقت امریکی فنانسنگ سے فائدہ اٹھانے اور ریفائنری اپ گریڈیشن میں سرمایہ کاری کے لیے اہم موقع ہے۔ حکومت ریفائنری اپ گریڈیشن کے ذریعے ملکی ریفائننگ صلاحیت اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

