ہم نے وزیر آباد میں "کرائے کا قاتل" پکڑا، سہیل آفریدی کا الزام ، پولیس نے کیا بتایا؟

Sep 16, 2026 | 21:42:PM
 ہم نے وزیر آباد میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خیبر پختونخوا کے سہیل آفریدی نے الزام لگایا ہے کہ وزیرآباد میں ان کو قتل کرنے کے لئے کرائے کا قاتل بھیجا گیا۔ اس کرائے کے قاتل کو سہیل آفریدی کی سکیورٹی ٹیم نے پکڑ لیا۔

 سہیل ااٖریدی نے بتایا کہ ان کی سکیورٹی ٹیم نے جس آدمی کو پکڑا اس کے پاس پستول بھی موجود تھا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ  اس شخص کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

 اس الزام کے متعلق گوجرانوالہ کے متعلقہ تھانہ کی پولیس نے بتایا کہ سہیل اآفریدی جس کو "کرائے کا قاتل" قرار دے رہے ہین وہ پولیس کا ایک اہلکار ہے، جو اپنی ڈیوٹی کر رہا تھا۔  پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو  کرائے کا قاتل قرار دینا  قابلِ مذمت ہ حرکت ہے۔ پولیس کا یہ اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھا۔ اور یہ اہلکار کسی غیر قاونی حرکت مین ملوث نہین تھا۔ اسے معمول کی ڈیوٹی کرنے کے دوران سہیل آٖریدی کے آدمیوں نے بلا جواز پکرا، اس نے پولیس کا کارڈ دکھایا،  پولیس کا کارڈ دکھانے کے باوجود پولیس اہلکار پر تشدد کیا گیا، ایس ایچ او نے مداخلت کرکے  اپنے کانسٹیبل کی جان چھڑوائی۔

سہیل آفریدی نے گزشتہ روز بھی یہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ سیالکوٹ میں جس جگہ بھی گئے تو حکومت نے اس گھر کو سیل کر دیا اور جنریٹر خراب کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیئے:  حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں کے بعد جنگ خطرناک مرحلہ میں داخل ہو گئی، سعودی عرب کی حوثی ٹھکانوں پر ائیر سٹرائیکس