علی ظفرکی کترینہ کیف کی باڈی شیمنگ کرنے والے مردوں پرتنقید

Sep 17, 2026 | 12:22:PM
علی ظفرکی کترینہ کیف کی باڈی شیمنگ کرنے والے مردوں پرتنقید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ناموراداکار و گلوکار علی ظفر نےمعروف بالی ووڈاداکارہ کترینہ کیف کی باڈی شیمنگ کرنے والے مردوں کوتنقیدکانشانہ بنادیا۔
انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں علی ظفر نے خواتین کے ماضی اور موجودہ حلیے کا موازنہ کرنے والی سوچ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ خاص طور پر مردوں کو اپنے رویوں کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کیونکہ معاشرہ اکثر خواتین سے جسم، زندگی اور ظاہری شکل کے حوالے سے مخصوص معیار پر پورا اترنے کی توقع کرتا ہے جو لوگوں کو دیکھنے کا مناسب طریقہ نہیں ہے۔

علی ظفر نے ناقدین کو پیغام دیا کہ یہ کترینہ کی زندگی ہے، انہیں اپنی زندگی جینے دی جائے اور دوسروں کے بجائے اپنی زندگی پر توجہ دی جائے،علی ظفر نے اعتراف کیا کہ وہ خود بھی ماضی میں دوسروں کے حلیے پر تنقید کر چکے ہیں ،تاہم اب اس رویے کو درست نہیں سمجھتے۔
واضح رہے کہ علی ظفر اور کترینہ کیف نے 2011 میں ریلیز ہونے والی  بالی ووڈ کی رومانوی کامیڈی فلم ’’میرے برادر کی دلہن‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیے تھے،کترینہ کیف حالیہ دنوں شوہر وکی کوشل کے ہمراہ عوامی مقامات پر نظر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وزن بڑھنے کے حوالے سے تبصروں کا سامنا کر رہی ہیں۔