اداکاری اور گلوکاری کے بعد ہانیہ عامرکی باکسنگ رنگ میں انٹری،ویڈیووائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)شوخ وچنچل اداکارہ ہانیہ عامر نےڈراموں اورفلموں میں اداکاری اورگلوکاری کے ساتھ ساتھ باکسنگ کی ٹریننگ بھی شروع کردی۔
پاکستانی’’ڈمپل گرل‘‘کو ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر باکسنگ کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اداکارہ کو باکسنگ کی تربیت حاصل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:علی ظفرکی کترینہ کیف کی باڈی شیمنگ کرنے والے مردوں پرتنقید
ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر کاکہناہے کہ ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو کسی کمرشل یا ڈرامہ شوٹ کی نہیں ہے، ہانیہ کو باکسنگ کا شوق ہے، ان کی پہلی باضابطہ فائٹ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔