امریکی ریپر میکلمور  کا بڑااقدام، فلسطین کو 10 لاکھ ڈالر عطیہ کرنیکااعلان

Sep 17, 2026 | 12:49:PM
امریکی ریپر میکلمور  کا بڑااقدام، فلسطین کو 10 لاکھ ڈالر عطیہ کرنیکااعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی ریپر میکلمور نے فلسطین کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ایڈ شیرن کے ساتھ اپنے ٹور سے حاصل ہونے والی آمدن، 10 لاکھ ڈالر فلسطینیوں کی مدد کرنے والی 6 تنظیموں کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

میکلمور نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہاکہ وہ گفتگو کا رخ فلسطینی عوام کی جانب واپس لانا چاہتے ہیں، جو ان کے بقول اب بھی مشکلات کا سامنا کر رہے اور اپنے حقوق و آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

ریپر نے ارب پتی کاروباری شخصیت رابرٹ کرافٹ سے بھی اپیل کی کہ وہ ان کے عطیے کے برابر رقم عطیہ کریں۔

مزید پڑھیں:امریکی فیڈرل ریزرو نے بنیادی شرح سود میں اضافہ کردیا

 میکلمور نے کہا کہ اختلافات اپنی جگہ لیکن اس بات پر اتفاق ہونا چاہیے کہ فلسطینیوں کی جانیں بھی تحفظ کی مستحق ہیں،میکلمور نے واضح کیا کہ فلسطین کے حوالے سے ان کا مؤقف شہرت یا تنازع کے لیے نہیں بلکہ فلسطینیوں کے آزادی، وقار اور تحفظ کے حق کے لیے ہے، ان کا کہنا تھا کہ صرف امداد اس بحران کا مکمل حل نہیں بلکہ حقیقی ضرورت سیاسی تبدیلی کی ہے۔

میکلمور نے مزید کہا کہ ان کی عطیہ کی جانے والی رقم فلسطین چلڈرنز ریلیف فنڈ، ہیل فلسطین، غزہ سوپ کچن، میڈیکل ایڈ فار فلسطین، UNRWA اور امریکن نیئر ایسٹ ریفیوجی ایڈ سمیت 6 تنظیموں کو دی جائے گی۔

دوسری جانب رابرٹ کرافٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اور ایڈ شیرن پہلے ہی خطے میں امداد کے لیے 20 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے پر رضامند ہوچکے ، کرافٹ کے مطابق شیرن دیگر مقامات کے مالکان سے بھی اسی طرح کے عطیات کی درخواست کر رہے ہیں۔