ہیوسٹن میں اسپائرنگ فیوچرز کاسالانہ گالا؛پاکستانی شوبزستاروں کی شرکت

 صنم سعید، محب مرزا اور شیراز اُپل کی شرکت ، شیراز اُپل نے اپنے گانوں سے سماں باندھ دیا

Sep 17, 2026 | 13:11:PM
 ہیوسٹن میں اسپائرنگ فیوچرز کاسالانہ گالا؛پاکستانی شوبزستاروں کی شرکت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہیوسٹن میں اسپائرنگ فیوچرز کے زیرِ اہتمام چوتھے سالانہ گالا کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمیونٹی کے افراد، ڈونرز اور اسپانسرز نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے ادارے کے فلاحی مشن کی بھرپور حمایت کی۔ 
تقریب میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور ستاروں صنم سعید، محب مرزا اور معروف گلوکار شیراز اُپل نے بطورِ خاص شرکت کی،اس موقع پرمعروف گلوکار شیراز اُپل نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور اپنے مشہور گانوں سے سماں باندھ دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپائرنگ فیوچرز کی بانی و صدر عظمیٰ قریشی نے پاکستان میں مستحق اور ضرورت مند طلبہ کی معیاری تعلیم، تربیت اور رہنمائی کے لیے جاری مختلف پروگرامز کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہاکہ ادارے کا بنیادی مقصد باصلاحیت مگر وسائل سے محروم بچوں کی تلاش اور ان کا روشن مستقبل یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکاری اور گلوکاری کے بعد ہانیہ عامرکی باکسنگ رنگ میں انٹری،ویڈیووائرل
گالا سے بورڈ ممبر ابیار اعجاز، جج ڈینیئل وونگ، عمیر طارق، عزیر حسن اور ادارے کی نوجوان قیادت نے بھی خطاب کیا، مقررین نے فنڈ ریزنگ اور تعلیمی منصوبوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نادار بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا سفر بلا تعطل جاری رہے گا۔