پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری و رہائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو گرفتار کرنے کے کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا۔
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کی تصدیق کی۔
ان کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کو تھانہ نیلور کی حدود میں گرفتار کیا گیا۔
اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے مزید بتایا کہ سلمان اکرم راجہ اشتیاق ستی کے جنازے میں شرکت کےلیے کوٹلی ستیاں گئے تھے۔
اس کے کچھ دیر بعد اپنے ایک اور بیان میں ترجمان اپوزیشن اتحاد کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کو رہا کردیا گیا ہے۔
بیرسٹر گوہر کی سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی مذمت
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مجھے شوکت بصریٰ نے بتایا کہ پولیس نے سلمان اکرم راجہ کو 2 گھنٹے حراست میں رکھا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لینے کی مذمت کرتا ہوں۔ گزشتہ چند دنوں سے 700 ورکرز کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کی کفایت شعاری مہم نافذ، مارکیٹیں 9 بجے، ریسٹورنٹس 11 بجے بند، نوٹیفکیشن جاری