عمران خان پر 300 سےز ائد کیس ، وکیل سے صرف ایک ملاقات کی اجازت ملی :سلمان اکرم راجہ

Aug 31, 2026 | 18:17:PM
عمران خان پر 300 سےز ائد کیس ، وکیل سے صرف ایک ملاقات کی اجازت ملی :سلمان اکرم راجہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سلمان صفدر کی فروری اور اپریل میں ملاقات ہوئی،ان پر 300 سے زائد کیسز ہیں اور صرف ایک وکیل کو ملاقات کی اجازت ملی۔

انھوں نے بتایا کہ وزارت اطلاعات کی رپورٹ ٹھیک نہیں ہے، مجھے کورٹ نے اجازت دی تھی ملاقات کی پر جیل انتظامیہ نے ملنے نہیں دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آرڈر جاری کئے پر اس پر عمل درآمد نہیں کروا سکی۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی چئیرمین 5 اگست 2023 سے جیل میں ہیں،ان کے کیسز بھی کورٹ میں سنے گئے،ان کا حق ہے کہ اپنے وکلا سے الگ سے ملاقات کریں اور وہ ملاقاتیں ان کی نہیں ہو رہی۔

سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ اکتوبر 2025 سے 18 اگست 2026 وہ سولٹری کنفائنمنٹ میں تھے ، ان سے کسی بہن کی ملاقات نہیں ہوئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ کمپائنڈ میں رہ رہے ہیں سات سیل کے، جیل میں صبح سورج نکلنے کے بعد اور ڈوبنے کے بعد جیل میں گھومنے پھرنے کی اجازت ہوتی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ بانی چئیرمین کو اس کی اجازت نہیں ہے،جو نمبرز انہوں نے رپورٹ میں دییے ہیں یہ فضول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :وزارت اطلاعات کی بانی پی ٹی آئی سے متعلق اطلاعات غلط ہیں :سلمان اکرم راجہ