وزارت اطلاعات کی بانی پی ٹی آئی سے متعلق اطلاعات غلط ہیں :سلمان اکرم راجہ

Aug 31, 2026 | 17:53:PM
وزارت اطلاعات کی بانی پی ٹی آئی سے متعلق اطلاعات غلط ہیں :سلمان اکرم راجہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ اور دیگر رہنمائوں نے کہا ہے کہ وزرات اطلاعات کی جانب سے بانی چئیرمین کے حوالے سے دی گئی اطلاعات غلط ہیں۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ اور دیگر رہنمائوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارچ 2025  کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر آیا تھا کہ بانی اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کی اجازت ہونی چاہئے۔ 

انھوں نے کہا کہ فیملی ممبرز اور وکلا کے ساتھ ملاقات ہونی چاہئے، جیل کے رولز بھی اس کی اجازت دیتے ہیں اور بانی چئیرمین سے ہفتے میں دوملاقاتوں کی اجازت ہو گی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ایک بار بھی عمل نہیں ہوا۔

حکومت نے ان وکلا سے ملاقات کروائی جن کو انہوں نے خود سلیکٹ کیا، اکتوبر 2025 سے بانی چئیرمین سے بہنوں کی ملاقات بند کر دی گئی، نومبر میں ڈاکٹر عظمیٰ کی ملاقات ہوئی اور اس کے بعد 18 اگست 2026 کو اگلی ملاقات ہوئی۔

سپریم کورٹ کا حکم تھا کہ بانی چیئرمین کو شفا ہسپتال منتقل کیا جائے، ڈاکٹر عظمیٰ اور ڈاکٹر فیصل کو اجازت تھی کہ وہ ہسپتال میں ساتھ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کا اغوا، تشدد کے بعد آگ لگا دی گئی