گندی آب و ہوا ،ناقص کھانے:برکس کانفرنس میں شرکت کرنیوالے کئی عالمی لیڈرز واپسی پر بیمار

Sep 17, 2026 | 12:26:PM
گندی آب و ہوا ،ناقص کھانے:برکس کانفرنس میں شرکت کرنیوالے کئی عالمی لیڈرز واپسی پر بیمار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)برکس کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت آنے والے متعدد عالمی رہنماؤں کی طبیعت ناساز ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

متن کے مطابق عالمی رہنماؤں کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ نامناسب موسمی حالات اور غیر معیاری کھانے کو قرار دیا جا رہا ہے، کانفرنس کے موقع پر غیر ملکی مہمانوں کے لیے کھانے کا انتظام بھی مبینہ طور پر معیار کے مطابق نہیں تھا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میزبان بھارت کی جانب سے عالمی رہنماؤں کے لیے زیادہ تر سبزی پر مشتمل کھانے پیش کیے گئے، چینی صدر شی جن پنگ نے بھارتی صدر کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت نہیں کی۔

متن کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر بھارت سے اپنے ملک واپس پہنچنے کے بعد علیل ہوگئے، ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے تمام طے شدہ ملاقاتیں ملتوی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حرمین شریفین کی حرمت اور سعودی عرب کی علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا:پاکستان