سلمان اکرم راجا کو دو گھنٹے حراست میں رکھنے پر بیرسٹر گوہر کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر خان نے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کو اسلام آباد مین گرفتار کر کے دو گھنتے تک تھانے میں بند رکھنے کی مذمت کی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور کئی ارکان اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کی جانب سے سلمان اکرم راجا کو گرفتار کئے جانے کی خبریں سامنے آنے کے فوراً بعد پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر کی جانب سے اس مبینہ گرفتاری کی مذمت کا بیان جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری و رہائی
پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کو پولیس کی جانب سے حراست میں لئے جانے کی شدید مذمت کی اور سلمان اکرم راجہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ سلمان اکرم راجہ کو گزشتہ دو گھنٹوں سے پولیس اسٹیشن میں حراست میں رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: آن لائن جوا ،بے تحاشا آمدن؟ رضوان کن تحقیقات سے بچنے کے لئے ہائی کورٹ گئے، پانچ صفحات کا سوالنامہ سامنے آگیا
بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ چند روز میں پی ٹی آئی کے تقریباً 700 کارکن گرفتار کیے گئے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کئی ارکان قومی اسمبلی اور ارکان صوبائی اسمبلی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے گئے ہیں۔ یہ سب غیر قانونی ہے، یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیئے: اب ہر شہری کے لیے ہزاروں روپے، حکومت کی عوام کو بڑی آفر