وزیراعظم برطانیہ کے 2 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے

Sep 17, 2026 | 23:01:PM
وزیراعظم برطانیہ کے 2 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے 2 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج صبح اسلام آباد سے خصوصی طیارے میں روانہ ہوئے، طیارے کی ری فیولنگ کے لیے وفد نے استنبول میں 2 گھنٹے سٹاپ اوور کیا۔ 

وزیراعظم دو روز بعد لندن سے امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے،  جہاں وہ 25 ستمبر کو نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: