سی پی ایل کوالیفائر میں شاداب خان کی ہیٹرک

Sep 18, 2026 | 11:30:AM
سی پی ایل کوالیفائر میں شاداب خان کی ہیٹرک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کیریبین پریمیئرلیگ(سی پی ایل) میں پاکستانی کھلاڑیوں کی متاثرکن کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے ۔

سی پی ایل کوالیفائر1 میں قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے ہیٹرک کردی،شاداب خان نے لگاتار تین بالز پر شمرن ہیٹمائر، مہدی حسن اور کوئنٹن سیمپسن کو آوٹ کیا۔

 شاداب خان نے میچ میں 16 رنز دیکر کل 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اسی طرح میچ میں سفیان مقیم نے بھی 4 وکٹیں اڑائیں، سفیان مقیم نے صرف 13 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 یہ کریبین پرئمیر لیگ میں کسی بھی باؤلر کی پہلی ہیٹرک ہے۔

یاد رہے دونوں قومی کھلاڑی سی پی ایل 2026 میں اینٹیگا اینڈ باربودا فالکنز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

گزشتہ روز اینٹیکا اینڈ باربودا فالکنز کوالیفائر 1 میں گیانا ایمزون واریئرز کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی۔

گیانا نے اینٹیگا اینڈ باربودا کو جیت کیلئے 77 رنز کا ہدف دیا تھا،اینٹیکا اینڈ باربودا نے ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 5.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔