رجب بٹ کےبیٹے کی پہلی سالگرہ، سابق اہلیہ نے جذباتی اپیل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف سوشل میڈیاانفلوئنسررجب بٹ کے بیٹے کیوان کی پہلی سالگرہ کے موقع پر رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان اسد نے سابق شوہر کے نام ایک جذباتی پیغام جاری کردیا۔
ایمان اسد نے انسٹاگرام اسٹوری میں رجب بٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج کیوان کی پہلی سالگرہ ہے اور وہ دل سے چاہتی ہیں کہ رجب اپنے بیٹے کی اس خوشی میں ان کے ساتھ شریک ہوں،انہوں نے کبھی رجب کو کیوان سے ملنے سے نہیں روکا اور نہ ہی آئندہ روکیں گی کیونکہ یہ باپ اور بیٹے کا رشتہ ہے،وہ چاہتی ہیں کہ ان کا بیٹا ماں اور باپ دونوں کی محبت اور توجہ کے ساتھ بڑا ہو۔
ایمان اسد نے اپنے پیغام میں کہا کہ کیوان کی خواہش بھی یہی ہوگی کہ اس کے والد اس کی خوشیوں میں اس کے ساتھ موجود ہوں، انہوں نے رجب بٹ سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے کبھی کیوان کا حال پوچھنے کی کوشش کی، یہ جاننے کی کوشش کی کہ وہ کیسا ہے، اسے کیا ضرورت ہے یا اس کے ساتھ وقت کیسے گزارا جائے۔
ایمان نے کہا کہ ایک سال کی خاموشی اور دوری صرف ایک سالگرہ منانے سے ختم نہیں ہوسکتی کیونکہ والد ہونا صرف ایک دن کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر روز کی ذمہ داری ہے، کیوان کی پہلی سالگرہ کا دن عدالتوں اور تنازعات کے لیے نہیں بلکہ بچے کی معصوم خوشیوں کے لیے ہے، وہ نہیں چاہتیں کہ اس خوبصورت دن کی یادیں کسی تلخی یا عدالت کی چار دیواری سے جڑیں۔
ایمان کے مطابق ان کے دروازے رجب کے لیے ہمیشہ کھلے رہے ہیں اور عید کے موقع پر بھی انہوں نے انہیں کیوان سے ملنے سے نہیں روکا تھا، حالانکہ اس سے چند روز قبل انہیں رجب کی جانب سے طلاق کا نوٹس موصول ہوا تھا۔
ایمان اسد نے رجب بٹ سے اپیل کی کہ وہ اختلافات اور دیگر معاملات کو ایک طرف رکھتے ہوئے صرف اپنے بیٹے کے بارے میں سوچیں اور کیوان کی پہلی سالگرہ میں شریک ہوں، رجب چاہیں تو اپنی والدہ، بہن اور دیگر اہل خانہ کو بھی ساتھ لاسکتے ہیں تاکہ کیوان کی پہلی سالگرہ ایک خوشگوار اور یادگار موقع بن سکے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجابی ایکشن کامیڈی فلم ’’مینگو جٹ‘‘ کا آفیشل ٹریلر ریلیزہوگیا
اپنے پیغام کے آخر میں ایمان اسد نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ ان کی ذاتی زندگی اور کیوان کی خوشیوں کو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع نہ بنایا جائے،بچے کو نفرت اور تنازع نہیں بلکہ محبت، توجہ اور خوشیوں کی ضرورت ہے۔
ایمان اسد نے دونوں خاندانوں سے بھی درخواست کی کہ وہ سوشل میڈیا پر بحث کے بجائے حقیقت میں کیوان کی خوشیوں کا حصہ بنیں اور اس کی پہلی سالگرہ محبت کے ساتھ منائیں۔