لودھراں: سکول میں کیمیکل سے بھری بوتل پھٹ گئی،ٹیچر سمیت 15 طلبہ جھلس گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مشتاق بھٹہ)لودھراں کے سکول میں کیمیکل سے بھری بوتل پھٹ گئی،ٹیچر سمیت 15 طلبہ جھلس گئیں،سکول کی نرسری کلاس میں کیمیکل لیب بنائے جانے کاانکشاف ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق لودھراں میں اڈا پرمٹ کے نجی سکول میں کیمیکل کی بوتل پھٹنےسے 14 طالبعلم اور خاتون ٹیچر جھلس کر زخمی ہوگئیں۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا سکول پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:کھاریاں میں خوف،نوجوان کو کتے نے کاٹا یا شیر نے؟ معمہ الجھ گیا
پولیس کے مطابق کیمیکل کی نوعیت جاننے کے لیے فرانزک ٹیم طلب،تحقیقات جاری ہیں۔