افغان طلبا کی وطن واپسی ،حکم امتناعی میں آئندہ سماعت تک توسیع

Sep 18, 2026 | 14:02:PM
افغان طلبا کی وطن واپسی ،حکم امتناعی میں آئندہ سماعت تک توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف )افغان میڈیکل طلبا کو وطن واپسی کے احکامات پر عملدرآمد کیخلاف درخواست،ہائیکورٹ  نے ایم ڈی سی کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے آئندہ سماعت تک مہلت دیدی۔ 

 تفصیلات کے مطابق جسٹس خالد اسحاق نے افغان میڈیکل سٹوڈنٹس کی درخواست پر سماعت کی ۔

طالب علم سید مبین الفتی سمیت 30 افغان میڈیکل سٹوڈنٹس نے درخواست دائر کی۔

 یہ بھی پڑھیں: پانچویں جماعت تک وفاق کی طرز پر نصاب لگانے پر غور

​​درخواست میں یو ایچ ایس اور پنجاب کے تمام سرکاری میڈیکل کالجز کو فریق بنایا گیا۔

عدالت نے درخواست پر دئیے گئے حکم امتناعی میں آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔